پاکستان کے اگلےآرمی چیف کی تعیناتی میں بھارت سب سے بڑا عنصر ہوگا


پاکستان کے اگلےآرمی چیف کی تعیناتی میں بھارت سب سے بڑا عنصر ہوگا

بھارتی اخبار کا دعوی ہے کہ پاکستان اپنا نیا سپہ سالار چنتے ہوئے بھارتی عنصر کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی اخبار "دی اکنامک ٹائمز" نے دعوی کیا ہے کہ  بھارتی عنصر پاکستان کے اگلے آرمی چیف کا فیصلہ کرے گا۔  اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے عمل کے دوران امیدواروں کی خارجہ پالیسی کے ساتھ ساتھ بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خیالات کا خاص طور پر جائزہ لیا جائے گا۔

بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ وزیراعظم "نوازشریف" چار جرنیلوں میں سے کسی ایک کو ملک کا اگلا سپہ سالار بنا سکتے ہیں جس کا ایک اہم عنصر افسران کا بھارت کے حوالے سے نظریات ہوں گے۔

اخبار مزید لکھتا ہےکہ وزیراعظم نوازشریف کا اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے میں جو عناصر کار فرما ہوں گے ان میں سب سے اہم بھارت سے تعلقات ہیں۔ دیگر عناصر میں خارجہ پالیسی، سیاسی مقاصد اور ذاتی پسند ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا اعلیٰ فوجی قیادت کے ساتھ کام کرنے کا ذاتی تجربہ بھی ان کے کافی کام آئے گا۔

یاد رہے کہ محمد نوازشریف پاکستان کے  لئے سب سے زیادہ مرتبہ آرمی چیف مقرر کر چکے ہیں۔

اس سے پہلے جنرل آصف نواز جنجوعہ (1991)،  جنرل وحید کاکڑ (1993)، جنرل پرویز مشرف (1998) اور جنرل راحیل شریف (2013)  کو بھی وزیراعظم نوازشریف ہی پاکستان کے سپہ سالار بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی عوام کے ہر دل عزیز جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت رواں سال نومبر کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری