24 ستمبر کو پورے ملک سے لوگوں کو رائیونڈ لے کر آؤں گا، عمران خان


24 ستمبر کو پورے ملک سے لوگوں کو رائیونڈ لے کر آؤں گا، عمران خان

تحریک انصاف کے قائد نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 24 ستمبر کو رائیونڈ کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے نشتر پارک میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 24 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نے خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرپشن ٹھیک کرنے کیلئے پہلے اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو مل کر وزیر اعظم نواز شریف سے بدعنوانی پر جواب لینا ہوگا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ  کے قائد کی اشتعال انگیزی کے بعد انہوں نے کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ 4 ستمبر کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران واضح کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن کا پیسہ ہرگز ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

اسی زمرے میں انہوں نے عید کے بعد رائیونڈ کی جانب مارچ کرنے کی بھی کال دی تھی جس کی تاریخ کا اعلان انہوں نے کراچی جلسے میں کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری