برطانیہ کی شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرنے پر اظہار تشویش


برطانیہ کی شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرنے پر اظہار تشویش

برطانوی وزارت خارجہ نے آل خلیفہ کی طرف سے اس ملک کے ممتاز عالم دین کی شہریت منسوخ کرنے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے العالم ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کی منسوخی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس سے پہلے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں حزب اختلاف کے اراکین کو بے جا پابند سلاسل کرنے اور اس ملک کے شہریوں بالخصوص شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت مسنوخ کرنے کی شدید مذمت کی تھی۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ نے ممتاز عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرکے ملک سے نکل جانے کا کہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری