داعش کی جانب سے سینا پر ممکنہ حملوں کی اسرائیلی انتباہ


داعش کی جانب سے سینا پر ممکنہ حملوں کی اسرائیلی انتباہ

اسرائیلی حکام نے سینا کے علاقے میں داعش کی طرف سے آئندہ چھے ماہ میں بڑے پیمانے پر ممکنہ حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

تسنیم نیوز نے خبرگزاری سما کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ، اسرائیل کے بعض فوجی افسران نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ  آنے والے مہینوں میں داعش کی طرف سے سینا کے علاقوں میں سخت حملے ہوسکتے ہیں کیوںکہ داعش نے مصری فوج کے بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک شکن میزاِئل حاصل کرلیا ہے اور اسی اسلحے کو سینا میں استعمال کرسکتی ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے ممکنہ حملوں کا سخت جواب دیا جائےگا تاہم داعش کی طرف سے اسرائیلیوں کے قتل اور اغوا برائے تاوان کی کوشش کی جا سکتی ہے.

صوبہ سینا دہشت گرد گروہوں خاص کر انصار بیت المقدس کی آماج گاہ ہے 2014 میں اس گروہ نے داعش کی بیعت کرنے کے بعد اس صوبے کے نام کو تبدیل کرکے ولایت سینا رکھا تھا۔

انصار بیت المقدس جزیرہ نما سینا کے خطرناک ترین دہشت گرد گروپ ہے جس نے چند مہینے پہلے داعش کی بیعت کرنے کے بعد  صوبے کے نام کو تبدیل کرکے ولایت سینا رکھاتھا۔

جزیرہ نما سینا میں گزشتہ چند ماہ کے دوران مصری پولیس، سیکیورٹی فورسز اور فوج پر کئی حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں کئی اہلکار مارے جاچکے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری اسی شدت پسند گروہ نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ پہلے مصری سیکیورٹی فورسز نے اس قسم کے حملوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری