بھارت کا افغان طالبان سربراہ کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کا مطالبہ


بھارت کا افغان طالبان سربراہ کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ پر پابندی عائد کر کے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے افغان خبررساں ادارے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے  اکبر الدین نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان کے نئے سربراہ ملا ہیبت اللہ  کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرطالبان کے نئے سربراہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہ ہوا تو یہ ایک طرح کی حماقت ہو گی۔

نیوز، ویب سائٹ "ہندو" نے بھی اکبر الدین کے حوالے سے لکھا ہے کہ افغانستان کے عوام اور حکومت کے خلاف پر تشدد کارروائیاں کرنے والے گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم ہونی چاہئے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے  نے مزید کہا ہے کہ طالبان رہنما پر پابندی افغانستان کی سلامتی اور امن کے لئے اہم ہے.

انہوں نے کہا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو افغانستان کی موجودہ خراب صورتحال کا احساس ہونا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے بھارت کے دو روزہ دورے کے موقعے پر نئی دہلی نے کابل حکومت کےساتھ مالی اور فوجی تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

دوسری طرف، افغان حکومت مسلسل پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کی حمایت کا الزام عائد کرتی ہے، اس لئے اشرف غنی کے بھارت کے دورے اور بیانات پر پاکستان نے بھی رد عملکا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اس بارے میں کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے قومی مفادات کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری