ترکی میں اسرائیل کے سفارت خانے پر حملے میں ایک شخص جاں بحق


ترکی میں اسرائیل کے سفارت خانے پر حملے میں ایک شخص جاں بحق

ترکی میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے میں ایک شخص مارا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے مطابق، ایک شخص اسرائیل کے سفارت خانے پر حملہ کرنے کی کوشش میں ترک سیکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

 

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ترکی میں موجود تمام اسرائیلی سفارت کاروں کی بحفاظت ہونے کی خبر دی ہے۔

 

دوسری طرف کہا جارہا ہے کہ اس واقعے میں دو حملہ آور تھے، جن میں سے ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔

 

ترک ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ دو مسلح افراد اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

 

ان میں سے ایک سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک شخص جو چھریوں سے لیس تھا سفارت خانے میں داخل ہونے سے پہلے سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے۔

 

انقرہ گورنر کے دفتر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملہ آور ظاہری طور پر ذہنی خلفشار کا شکار نہیں تھا۔

 

حملہ آور کا ابھی تک کسی بھی جہادی تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری