الجعفری: شام کو ہرگز لیبیا یا عراق میں تبدیل ہونے نہیں دیں گے


الجعفری: شام کو ہرگز لیبیا یا عراق میں تبدیل ہونے نہیں دیں گے

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا ہے کہ کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ شام کسی دوسرے لیبیا یا عراق میں تبدیل ہوجا ئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ کے دیر الزور میں شامی فوج پر حملے کےنتیجے میں 83 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.

انہو ں نے مزید بتایا: شامی فوجی دیر الزور میں الثردہ پہاڑ سے زخمیوں کو منتقل کرتے ہوئے دوبارہ  امریکی حملے کا نشانہ بنی ہیں۔

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے انسانی امداد کے قافلے پر  روسی طیاروں کے حملے کے امریکی  دعوے کے بارے میں بھی کہا کہ اس معاملے میں جان کیری نے صرف ایک چشم دید گواہ پر اکتفا کیا ہے کہ جس نے کہا تھا میں نے قافلے کو ایک ڈرون سے نشانہ بناتے دیکھا تھا۔

انہوں نے زور دیا کہ حلب میں انسانی ہمدردی امداد کے قافلے کو نشانہ بنانے کے شام کے خلاف الزامات باطل اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے.

جعفری نے کہا کہ جب سےشام کے بارے میں امریکہ اور روس کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اسرائیل کی طرف سے شام پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے.

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے زور دیا کہ شامی حکومت کسی بھی پیشگی شرط اور غیر ملکی مداخلت کے بغیر شام بحران کے حل تک پہنچنے کے لئے خود شامی فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ شام بھی لیبیا یا عراق میں تبدیل ہوجا ئے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری