ظریف نیویارک سے ترکی جائیں گے


ظریف نیویارک سے ترکی جائیں گے

اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے واپسی پر انقرہ کا مختصر دورہ کریں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محمدجواد ظریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے واپسی پر ترکی کا مختصر دورہ کریں گے۔

وزیرخارجہ اس مختصر دورے کے دوران دونوں ملکوں کے سیاسی، ثقافتی، اقتصادی مسائل پر اپنے ہم منصب کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے  نائب وزیرخارجہ جناب حسین جابری انصاری ترکی کا سفر کرکے ترک اعلیٰ حکام سے خطے بالخصوص شام کے بحران پر اہم گفتگو کر چکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری