بنگلہ دیش نے بھی بھارتی ایماء پر سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا


بنگلہ دیش نے بھی بھارتی ایماء پر سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا

بنگلہ دیش نے رواں سال نومبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کرنے سے باضابطہ انکار کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بنگلہ دیش نے بھارت کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے پاکستان میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ڈھاکہ نے رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

بنگلا دیش کے وزیر مملکت برائے خارجی امور شہریار عالم کا کہنا ہے کہ کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ کو بھی فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا  کے مطابق، ملک کے حکام اندرونی معاملات اور مصروفیت کی بنا پر سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا۔

تاہم دوسری جانب بنگلا دیشی میڈیا کا سینئر حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کی جانب سے ڈھاکہ کے اندرونی معاملات میں بار بار دخل اندازی اور بے بنیاد الزامات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھوٹان اور سارک کا موجودہ صدر ملک نیپال کسی بھی وقت پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کو کسی بھی وقت ملتوی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت بھی نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ اگر یہ ممالک بھارت کا ساتھ دیتے ہوئے پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرتے تو نئے قوانین کے مطابق یہ کانفرنس ملتوی ہو جائے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری