پاک افغان سرحد پر افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزا رعایت کی مدت ختم


پاک افغان سرحد پر افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزا رعایت کی مدت ختم

طورخم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان آنے والے افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزا رعایت کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، طورخم بارڈر پر افغان ڈرائیوروں کو ویزا میں رعایت کے حوالے سے دی جانے والی مدت ختم ہو گئی ہے۔

روزنامہ پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ طورخم کے راستے افغان جانے والے افغان ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کیلئے ویزارعایت ختم کر دی گئی ہے جس کے بعد طورخم بارڈر سے افغان ڈرائیور بغیر ویزا کے پاکستان داخل نہیں ہو سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے افغان ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو اپنے ساتھ مکمل دستاویز رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد طورخم بارڈر پر افغان ڈرائیوروں کو بغیر ویزا کے پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ افغان ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو سفری دستاویز مکمل کرنے کیلئے 30 ستمبر تک کی مہلت دی گئی تھی جبکہ افغانستان نے پہلے بھی ڈرائیوروں کیلئے سفری دستاویز کے بغیر داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری