مصرعدالت نے اخوان المسلمین کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی


مصرعدالت نے اخوان المسلمین کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی

مصری عدالت عالیہ نے صوبے اسیوط میں اخوان المسلمین کے 534 ارکان کے کیس کی سماعت کو 23 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبے اسیوط میں اخوان المسلمین کے 534 ارکان جو کہ 14 اگست 2013 کے حوادث میں ملوث تھے اور حکومت مصر نے ان تمام افراد پر مقدمہ درج کیا تھا، اس ملک کے عدالت عالیہ نے  ان کے کیس کی سماعت کو 23 اکتوبر تک ملتوی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں فوج کی طرف سے صدر مرسی کے حامیوں پر حملے کے بعد پر تشدد فسادات پھوٹ پڑے تھے اور اخوان المسلمین نے النہضہ اور رابعہ العدویہ چوکوں پر دھرنے دئے تھے۔

مصر کے صوبہ پورسعید میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے کیونکہ پورسعید اسٹیڈیم کے سانحے کے بارے میں تحقیقات کے لئے عدالت نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے اور اس صوبے کے محلوں میں پولیس کی بھاری نفری  بھی تعینات کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جون 2015 میں پورسعید اسٹیڈیم میں 72 افراد مارے گئے تھے  اور مصری عدالت نے اس سانحے میں ملوث 11 افراد کو سزائے موت اور 10 ملزموں کو عمر قید جبکہ 5 کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری