مسلم لیگ(ق) نے بھی عمران خان دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا


مسلم لیگ(ق) نے بھی عمران خان دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا

عوامی تحریک کے بعد، مسلم لیگ(ق) نے بھی عمران خان کے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مسلم لیگ(ق) نے عمران خان کے دو نومبر کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ(ق) کے رہنما پرویز الٰہی سے شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دو نومبر کے دھرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

شیخ رشید نے پرویز الٰہی کو 28اکتوبر کو لال حویلی میں جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دہشتگرد حملہ ہمارے دھرنے کے خلاف سازش ہوسکتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے طاہرالقادری یکم نومبر کو اسلام آباد پہنچ جائیں، ہم لاشیں گرانا نہیں بیس کروڑ عوام کو بچانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آئندہ دھرنے کے حوالے سے حکمت عملی کا اعلان لال حویلی جلسے میں 28اکتوبر کو کریں گے، حکومت چھوٹے بکروں کی قربانی دینا چاہتی ہے، ہم چار دانتوں والے بڑے بکرے کی قربانی چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو نومبر کو اسلام آباد میں ہر حال میں دھرنا دیا جائے گا یہ دھرنا پلس ہوگا۔

پرویز الٰہی نے اس سلسلے میں کہا ہے 30اکتوبر یا یکم نومبر تک دوردراز علاقوں میں اپنے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ روز 2 نومبر کے دھرنے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ کل پاکستان کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں اسلام آباد کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کریں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری