وزیر اطلاعات پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان لے لیا گیا


وزیر اطلاعات پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان لے لیا گیا

سرل المیڈا کیس میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کو وزارت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مسلم لیگ کے اہم وزیر، پرویز رشید سے وزارت کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ عسکری حکام کو  پرویز رشید کے کردار پر تحفظات تھے جس کے بعد وزیراعظم نے انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے اُنہیں عہدے سے فارغ کردیا۔

ذرائع کے مطابق، قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے کے بعد پولیس اور ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں جس کی وجہ سے تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز رشید سے وزیراعظم نے عہدہ واپس لے لیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری