امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے نہ صرف مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہوتا ہے


امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے نہ صرف مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہوتا ہے

امام خامنہ ای نے ایران کی مشکلات کی طرف اشارہ کر تے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ مشکلات انقلابی فکر اور بلند حوصلوں سے ہی حل ہوں گے جبکہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے نہ صرف یہ کہ مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ان میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

خبرساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے تبلیغات و نشریات دفتر کی ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امام خامنہ ای نے آج (3نومبر) کو طالب علم اور عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے موقعے پر سکولوں، کالجوں اور یونیورسیٹیوں کے ہزاروں طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے مقابلے میں امام خمینی(رہ) اور ایرانی قوم  کے ڈٹے رہنے کی حقیقت اور منطق کو نوجوان نسل کے ذہنوں میں مسخ کرنے کی کچھ خطرناک رویوں اور کوششوں سے متعلق خبردار فرمایا۔

امام خامنہ ای نے ملکی مشکلات کی طرف اشارہ کر تے ہوئے فرمایا کہ یہ مشکلات انقلابی فکر اور بلند حوصلوں سے ہی حل ہوں گے جبکہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے نہ صرف یہ کہ مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ان میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

امام خامنہ ای نے ان مشکلات کا حل جرأت، بصیرت، امام خمینی کی نصیحتوں پر عمل، تخلیقی کام، مستقبل کے بارے میں پرامید ہونا، دشمن سے خوفزدہ نہ ہونا اور اس کے مقابلے میں سر تسلیم خم نہ کرنے میں مضمر قرار دیا۔

انہوں نے امریکی صدارتی امیدواروں  کے  مباحثوں  کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ حالیہ دنوں میں امریکہ میں یہ دو امیدوار کھل کر ایسے حقائق اور آفات کا انکشاف کر رہے ہیں کہ ہم ان میں سے بہت کم کو ذکر کیا کرتے تھے لیکن کوئی یقین نہیں کرتا تھا یا پھر یقین کرنا نہیں چاہتے تھے لیکن اب امریکی صدارتی امیدواروں کے مناظرے اس ملک میں انسانی اقدار کی تباہی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

امام خانہ ای نے ایران کے انقلاب کے آغاز سے اب تک امریکہ کی ایران مخالف مختلف سازشوں پر روشنی ڈالی اور ایران کے جوہری معاہدے میں ہونے والی بدعہدیوں کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے نہ صرف یہ کہ مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ان میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ امریکہ کا بنیادی مقصد ایران کی ترقی اور پیشرفت کی روک تھام کرنا ہے تو کیا مذاکرات سے وہ ہمارے اقتصادی مسائل کو حل کرے گا؟ جبکہ دوسری طرف امریکہ خود اپنی اندرونی و بیرونی مشکلات میں بری طرح پھنسا ہوا ہے، وہ کیا ہمارے مسائل حل کرے گا؟

امام خامنہ ای نے طلبا و طالبات کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ ملکی مشکلات کا حل صرف اور صرف نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری