امریکی قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے افغان طالبان کا پیغام


امریکی قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے افغان طالبان کا پیغام

ترجمان افغان طالبان نے امریکی قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے بیان جارے کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اپنے مفادات دنیا کے مختلف اقوام کی ہلاکتوں میں تلاش کرکے ان کی آزادی کو سلب نہ کریں اور افغانستان کے ترک کر کے افغانوں کو اپنے حال پر چھوڑدیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان افغان طالبان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ میں انتخابی نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ریپبلکن  پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے ہیں۔

ہمارا پیغام یہ ہے کہ امریکی حکومت مزید پالیسی اس طرح  بنائے کہ دنیا میں دیگر اقوام  کی آزادی کو سلب نہ کریں اور اپنے مفادات دیگر اقوام کی ہلاکتوں اور محکومیت میں تلاش نہ کریں، تاکہ ایسے اعمال سے دنیا میں امن و امان قائم ہوجائے اور جاری بحران اختتام پذیر ہوجائے۔

افغان طالبان کے بیان میں آیا ہے کہ سب سے اہم یہ ہے کہ افغانستان سے اپنی تمام افواج کو نکال دیں، سابق امریکی حکمرانوں کی طرح مزید افغانستان میں اپنے آپ اور اپنے جنرلوں کو ناکامی اور رسوائی کے القاب نہ جتوائیں  اور اس ناکام جنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے امریکی حیثیت، معیشت اور فوجیوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔

بیان کے مطابق، افغانوں کو  چھوڑ دیں کہ ایک آزاد ملت کے طور پر اپنے خودمختار نظام کو قائم رکھنے سے آپس میں اور دنیا کیساتھ ایسا تعامل رکھے، کہ سب ایک دوسرے کے ضرر سے محفوظ ہو۔

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان

09/ صفرالمظفر 1438 ھ بمطابق  09 / نومبر 2016 ء

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری