مقبوضہ کشمیر: انجمن شرعی کے صدر دفتر پر اراکین کا اجلاس / اربعین کے انتظامات کو حتمی شکل


مقبوضہ کشمیر: انجمن شرعی کے صدر دفتر پر اراکین کا اجلاس / اربعین کے انتظامات کو حتمی شکل

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا خصوصی اجلاس تنظیم کے حجہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی دفتر پر منعقد ہوا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا ایک خصوصی اجلاس صدر دفتر پر تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں تنظیمی امورات کے علاوہ اربعین کو شالیمار سرینگر میں برآمد ہونے والے جلوس شہدائے کربلا کے چہلم (یوم اربعین) کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ جلوس عزا اپنی روایتی شان کے ساتھ مقررہ مقام از دولت خانہ حاجی علی محمد خان آرہ بل شالیمار سے برآمد ہوکر امام باڑہ گلشن علی شالیمار میں اختتام پذیر ہوگا۔ عزاداروں سے جلوس میں جوق در جوق شرکت کی اپیل کی گئی-

اس اجلاس میں انجمن شرعی شیعیان کے سینکڑوں حامیوں نے تنظیم کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی 4 ماہ سے مسلسل نظربندی کے خلاف ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وادی کے اطراف میں جاری فورسز کی بربریت، بالخصوص تاریخی جامع مسجد سرینگر کو مقفل رکھنے کے لیے شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری