امرکی سینیٹ نے بھی ایران کے خلاف پابندیوں میں 10 سالہ توسیع کی منظوری دیدی


امرکی سینیٹ نے بھی ایران کے خلاف پابندیوں میں 10 سالہ توسیع کی منظوری دیدی

امریکی پارلیمنٹ کے بعد اس ملک کے سینیٹ نے بھی ایران کے خلاف پابندیوں میں 10 سالہ توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکی سینیٹرز نے ایران کے خلاف پابندیوں میں 10 سالہ توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں میں 10 سالہ توسیع کا بل امریکی پارلیمنٹ میں گزشتہ ماہ پاس ہوا تھا۔

امریکی سینیٹ میں ایران مخالف بل صفر کے مقابلے میں 99 ووٹوں سے پاس ہوا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اگر اوبامہ بھی اس بل کو ویٹو کردے تو بھی یہ بل قانون میں تبدیل ہوجائے گا۔ کیونکہ یہ بل دونوں ایوانوں میں دو تہائی سے زائد ووٹوں سے پاس ہوا ہے۔

امریکی پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ ایران کے خلاف پابندیوں میں 10 سالہ توسیع کے لئے ووٹ دیا۔ یہ پابندیاں پہلی بار 1996ء میں ایران کی صنعت اور سرمایہ کاری کو دھچکا لگانے اور اس دعوے کے ساتھ کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں رکاوٹ ڈالیں گے، لگی تھیں جنہیں 2016ء میں ختم ہونا تھا۔

رویٹرز نے گزشتہ دنوں لکھا تھا کہ اگر امریکی سینیٹ میں بھی ایران کے خلاف پابندیوں میں 10سالہ توسعی کا بل پاس ہوا تو اسے وائٹ ہاؤس بھیجا جائے گا اور صدر اوبامہ کے دستخط ہونے سے قانون بن جائے گا۔

ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس بل کا پاس ہونا ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری