موصل کے کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے


موصل کے کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے موصل کے بائیں جانب کے کئی محلے داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ موصل آپریشن کے کمانڈر میجر جنرل رشید یاراللہ کا کہنا ہے کہ موصل کے بائیں جانب کے کئی محلوں اور پولیس اسٹیشنوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے شمالی موصل کے کئی محلوں میں دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہےاور الھیاکل محلے میں سیمنٹ کے ایک کارخانے کو داعش کی چنگل سے آزاد کراکر اس پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عراقی فوج کی کارروائی میں 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری