العبادی: عراق کو ایران کے تعاون کی اشد ضرورت ہے


العبادی: عراق کو ایران کے تعاون کی اشد ضرورت ہے

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کو ایران کے تعاون کی اشد ضرورت ہے جبکہ عراق میں موجود باہمی اتحاد ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت میں رکاوٹ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو دہشتگرد گروہ داعش سے نمٹنے کیلئے ایران اور امریکی حمایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا: عراق کے اندر موجود باہمی اتحاد کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت میں رکاوٹ ہے جبکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان دشمنی سے بغداد کا کوئی تعلق نہیں۔

العبادی نے مزی کہا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عراق کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور العبادی نے گزشتہ دنوں ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طویل المدت تعاون پر تاکید کی تھی۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری