دوحہ: سعودی عرب قطر پر فوجی حملے کا ارادہ رکھتا تھا


دوحہ: سعودی عرب قطر پر فوجی حملے کا ارادہ رکھتا تھا

قطری وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 2014ء میں قطر پر فوجی حملے کا ارادہ کیا ہوا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطری وزیر دفاع خالد العطیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سعودی عرب کا 2014ء میں قطر پر فوجی حملے کا ارادہ تھا۔

قطری وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب مصر اور قطر کے درمیان تعلقات کی بہتری میں بھی رکاوٹ ایجاد کررہا ہے۔ ہم بہر حال اپنے ملک کا دفاع کریں گے ہم اللہ کے علاوہ کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

خالد العطیہ نے کہا کہ قطر کا اقتصادی محصرہ کرنے والے دو ملکوں کے سربراہ 1996 میں قطر میں کودتا کی رہبری کررے تھے اور کودتا کی شکست کے بعد انھوں نے کودتا کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوف زدہ نہ ہوں مستقبل میں دوسری جگہ سے توپیں پہنچ جائیں گی۔

قطری وزیر دفاع نے کہا کہ حالیہ بحران بھی ویسا ہی تھا لیکن اس کی حکمت عملی مختلف تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری