تصویری رپورٹ | مقبوضہ کشمیر کے نامور عالم دین سید فضل اللہ الموسوی الصفوی کے پیکر کی تدفین


تصویری رپورٹ | مقبوضہ کشمیر کے نامور عالم دین سید فضل اللہ الموسوی الصفوی کے پیکر کی تدفین

وادی کشمیر کے نامور عالم دین الحاج سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی انتقال کرگئے جن کے جلوس جنازہ میں سروں کا سیلاب امڈ آیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر کے معروف اور نامور عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی آج علی الصبح اپنے دولت خانہ واقع یوسف آباد بڈگام میں انتقال کرگئے۔

مرحوم خانوادہ صفوی کا ایک درخشندہ تھا جس نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر ملت اسلامیہ بالخصوص ملت تشیع کشمیر کی اصلاح کی۔

آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی کے والد بزرگوار سرکار حجتہ الاسلام والمسلمین مرحوم آغا سید یوسف الموسوی الصفوی(قدس سرہ ) اپنے زمانے کے جلیل القدر عالم دین و قومی رہنما تھے۔

آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی کی رحلت جانسوز کی خبر سنتے ہی کشمیر کے گوشہ و کنار سے گروہ در گروہ لوگوں نے بڈگام کی جانب رخ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے کے دولت خانہ پر سروں کا سیلاب امڈ آیا۔

مرحوم کا نماز جنازہ شام پانچ بجے کے قریب کشمیر کے برگزیدہ مذہبی رہنما حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید باقر الموسوی الصفوی کی پیشوائی میں ادا کی گئی۔

مرحوم کے جلوس جنازہ میں کشمیر کے مذہبی رہنماوں، علمائے کرام، دانشوروں، سیاسی رہنماوں اور ذاکرین کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

ادھر وادی کشمیر کے تمام سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں نے آغا صاحب کے وفات پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی رحلت کو قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

واضع رہے مرحوم وادی کشمیر کی معروف مذہبی تنظیم انجمن شرعی شیعیان کے سرپرست تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری