بحیرہ جنوبی چین میں 3 امریکی بحری بیڑے لنگرانداز


بحیرہ جنوبی چین میں 3 امریکی بحری بیڑے لنگرانداز

فلپائن میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں 3 امریکی بحری بیڑے لنگرانداز ہوئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فلپائن میں امریکی سفیر سونگ کیم کا کہنا ہے کہ جنوبی چین کا سمندر امریکا کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کی وجہ سے تین امریکی بحری بیڑے وہاں لنگر انداز کئے گئے۔

امریکی سفیرنے مزید کہا کہ ایک امریکی بحری بیڑا رواں سال فروری میں لنگر انداز ہوا تھا جبکہ ایک اپریل اور تیسرا بیڑا جون کے مہینے میں جنوبی چین کے سمندر پہنچایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چین کا موقف یہ ہے کہ تقریباً پورا بحیرہٴ جنوبی چین اُس کی حاکمیت اعلیٰ کے دائرے میں آتا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے بحری جہازوں کے لیے بحیرہٴ جنوبی چین ایک اہم آبی گزرگاہ ہے، جس کی تہہ میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہونے کا بھی قوی امکان ہے، تاہم خطّے کے دیگر ممالک بھی اس سمندر پر اپنا حق جتاتے ہیں اور چین پر توسیع پسندی کا الزام عائد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ چین جنوبی بحیرۂ چین پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کا بعض ایسے جزیروں پر بھی دعویٰ ہے جن پر کئی دوسرے ملک بھی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

چین اس سے پہلے بھی متنازع جزائر کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی کے واقعات پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے سنگین سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزی قرار دے چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری