یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا  + ویڈیو


یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا  + ویڈیو

یوم دفاع پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ٗ6 ستمبرکو وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے دفاع کیلئے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
 شہری 1965ء کی جنگ کے دوران ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء کے مزاروں پر جا کر ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ 
اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری