تجاوزات کے خلاف آپریشن: گڈاپ ٹاؤن اور گلستان جوہر میں غیرقانونی تعمیرات مسمار


تجاوزات کے خلاف آپریشن: گڈاپ ٹاؤن اور گلستان جوہر میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

شہر قائد سے تجاوزات ختم کرنے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے، گڈاپ ٹاؤن میں متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں ساتھ ہی گلستان جوہرمیں بھی ایکشن شروع کردیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن ستائسویں روز میں داخل ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں تابڑتوڑ کارروائیاں جاری ہیں۔

اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں کھارادر، کپڑا مارکیٹ، موتن داس اور اطراف کی گلیوں میں بھاری مشینری کی مدد سےدرجنوں تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔

کے ایم سی حکام کی نگرانی میں ایکشن ہوا گڈاپ ٹاؤن میں بھی غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات پر مشینری چلا دی گئی، گلستان جوہر کی بھی باری آگئی جہاں مختلف علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

محکمہ انسداد تجاوزات نے بتایا ہے کہ تین دسمبر کو ائیرپورٹ کے اطراف، چار دسمبر کو ابراہیم حیدری، پانچ دسمبر کو بھینس کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری