شاہ محمود قریشی کی ایرانی ھم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


شاہ محمود قریشی کی ایرانی ھم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز تہران میں ایران کے اپنے ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے طریقوں کے علاوہ مختلف اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں افغانستان پہنچے، جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔

 

ملاقات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری ہماری خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے بہتر تعلقات اور پاکستان سے دوطرفہ تعاون میں فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ دورہ ایران کے بعد چین اور روس کا بھی دورہ کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری