علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث اہم ملزم گرفتار


علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث اہم ملزم گرفتار

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی عالی رضا عابدی کے قتل کیس میں کراچی ایئر پورٹ سے اہم گرفتاری ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم علی رضا عابدی کے والد سید اخلاق عابدی سے ملاقات کر کے تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے والد کو اب تک کی تفتیش کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ سے اہم گرفتاری ہوئی ہے، علی رضا عابدی تو واپس نہیں آ سکتے لیکن ظالم کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے علی رضا عابدی کے والد سے کہا کہ آپ اطمینان رکھیں، ہم قاتل کو گرفتار کریں گے اور میں اس شہر میں کسی کو بھی امن خراب کرنے نہیں دوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلا واقعہ قائد آباد میں ہوا جس کے بعد یکے بعد دیگر واقعات ہوئے جو تشویش کا باعث ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے گرفتار شخص کی نشاندہی پر گلستان جوہر میں کارروائی کی گئی جہاں واقعے میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی جیو فینسنگ مکمل کر لی گئی ہے، علی رضاعابدی اور پی ایس پی کارکنان کے قتل میں ایک گروہ ملوث ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفینس خیابان غازی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری