شریف فیملی کا قریبی دوست محمد مشتاق گرفتار


شریف فیملی کا قریبی دوست محمد مشتاق گرفتار

شریف فیملی کے قریبی دوست محمد مشتاق کو ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  آج صبح محمد مشتاق  دبئی فرار ہو رہا تھا، ایف آئی اے کے پہنچنے پر آف لوڈ کر دیا گیا، ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

محمد مشتاق نیب کو رمضان شوگر مل اور منی لانڈرنگ کیس میں مطلوب تھا، یہ رمضان شوگر مل کے مینیجر بھی تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے رمضان شوگر مل نالے کا جعلی سروے کروایا، محمد مشتاق نے سلمان شہباز کی ہدایت پر جعلی سروے کروایا، محمد مشتاق پر 60 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، انہوں نے جعلی کاغذات تیار کر کے کسی دوسرے شخص کے ذریعے نالہ بنانے کی درخواست دی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری