پاک افغان سرحد پر جھڑپیں


پاک افغان سرحد پر جھڑپیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان سرحدی فورسز کے درمیان سخت گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحدی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 1 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ کںڑ کے گورنرکے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک افغان ڈیورنڈ لائن پر سرحدی محافظین کے درمیان ایک بار پھر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اورافغانستان کے مابین سرحدی جھڑپیں اکثر ڈیورنڈ لائن کی دونوں طرف پیش آتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ افغان حکومت ڈیورںد لائن کو متنازعہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے؛ یہی وجہ ہے سرحد پر باڑ لگانے کی بھی سرسخت مخالف ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری