امریکی جنگی جہازوں کی جارحیت، ایرانی پائلٹ نے ہوشیاری سے مسافروں کی جان بچائی


امریکی جنگی جہازوں کی جارحیت، ایرانی پائلٹ نے ہوشیاری سے مسافروں کی جان بچائی

شام کی فضائی حدود میں امریکی لڑاکا ایف 15 طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مسافر طیارے کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایران براڈ کاسٹنگ کے مطابق ایرانی پائلٹ نے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے پرواز کی اونچائی تیزی سے کم کی، پرواز کی اونچائی میں تیزی سے کمی کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے۔

ایرانی مسافر طیارے کا راستہ روکے جانے پر ایران براڈ کاسٹنگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی مسافر طیارے کا راستہ اسرائیلی طیارے نے روکا۔

براڈ کاسٹنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی طیارے کا راستہ روکا جانا اشتعال انگیز اور خطرناک ہے۔

شامی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی طیارے نے تیزی سے اونچائی کم کی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے۔

تہران سے بیروت جانے والے ایرانی طیارے نے واقعے کے بعدشیڈول کے مطابق پرواز جاری رکھی۔

جنگی طیاروں نے ایران کے مسافر بردار طیارے کو روکنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مسافر بردار طیارے کو اپنی پرواز کی لائن بدل کر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جس کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

امریکی حکام نے ایرانی مسافرطیارے کا راستہ روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ایف 15 نے ایرانی مسافر طیارے کا معیاری ویژول انسپیکشن کیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ایف 15 طیارہ روٹین کے ایئر مشن پر تھا، جس کی جانب سے ایرانی مسافر طیارے سے 1 ہزار میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارے کے مسافر بردار ہونے کی شناخت ہونے پر اسے راستہ دے دیا گیا۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری