ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری| جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی


ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری| جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی کرونا وائرس کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 215 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 489 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں مزید 1 ہزار 504 افراد کو داخل کرالیا گیا ہے۔ اور ملک بھر میں 2 لاکھ 86 ہزار 523 افراد کورونا کے شکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 215 شہری جاں بحق ہوئے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 15 ہزار 289 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر سادات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 49 ہزار 212 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 3 ہزار 653 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سیمالاری کا کہنا ہے کہ 2 میلین 2 لاکھ 78 ہزار 384 افراد کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا صوبہ مازندران، فارس، آذربایجان های شرقی و غربی، خراسان رضوی، البرز، خوزستان، لرستان، گلستان، کرمان، زنجان اور ایلام میں حالت خوفناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مذکورہ صوبوں کا سفرکرنے سے اجتناب کریں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری