خیبر: نامعلوم مسلح افراد کا نیٹو کنٹینرز پر حملہ+ تصاویر


خیبر: نامعلوم مسلح افراد کا نیٹو کنٹینرز پر حملہ+ تصاویر

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو کنٹینروں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خیبرپختونخوا کے  ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں باڑہ فرنٹیئر روڈ پر جلندہر کلے کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کا نیٹو کنٹینرز پر حملہ

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نیٹو گاڑیوں پر بھاری ہتھیاروں سے بھی فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو میں پا لیا ہے تاہم گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

نیٹو کے چار گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا تاہم ڈرائیور محفوظ رہے۔

 

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری