سکردو: مسافر کوسٹر پہاڑی تودے کی زد میں آکر دب گئی،متعدد افراد جاں بحق


سکردو: مسافر کوسٹر پہاڑی تودے کی زد میں آکر دب گئی،متعدد افراد جاں بحق

گلگت سکردو شاہراہ پر مسافرکوسٹر پہاڑی تودے کی زد میں آکر دب گئی ،کوسٹر میں 15 مسافر سوار تھے،11 لاشیں نکال لی گئی ہیں

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مسافر کوسٹر راولپنڈی سے سکردو آرہی تھی کہ گلگت سکردو شاہراہ پر پہاڑی تودے کی زد میں آکر دب گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 15 مسافر سوار تھے جن میں11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر روندو معراج عالم کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح جاگلوٹ-اسکردو روڈ پر تنگوس کے علاقے میں راوپنڈی سے آنے والی مسافر بس پر پہاڑی تودہ آگرا جس کے نتیجے میں تمام مسافر ملبے تلے دب گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بس میں 18 مسافر سوار تھے جن میں سے اب تک 11 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کے اہلکار امدادی کام میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بس کا رجسٹریشن نمبر ایل ای ایس-590 ہے جو گزشتہ شب راولپنڈی سے اسکردو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سڑک کلیئر ہونے کے بعد لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال روندو منتقل کیا جائے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ پھنسے ہوئے افراد کے بچنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ بس مکمل طور پر تباہ ہچکی ہے۔

علاوہ ازیں حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ایک مرتبہ تصدیق کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایک مقامی شخص اقبال علی اقبال کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں جبکہ ریسکو کے کاموں میں مقامی لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری