تکفیری گروہ امت مسلمہ کے لیے خطرہ ہیں/ وہابیت کی جانب سے جنت البقیع کی مسماری کا واقعہ قابل فراموش نہیں


تکفیری گروہ امت مسلمہ کے لیے خطرہ ہیں/ وہابیت کی جانب سے جنت البقیع کی مسماری کا واقعہ قابل فراموش نہیں

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیۃاللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ اس ناقابل فراموش واقعے کے دوران وہابیوں کی ظلم و بربریت کو بھلانے کی ہرگز اجازت نہ دے

آیۃاللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے قم میں تسنیم نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام دینی مدارس کے علماء اور اہل ممبر و قلم پر فرض ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعہ کو امت مسلمہ کے اذہان سے پاک نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری ٹولے امت مسلمہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے لہذا ضروری ہے کہ ان وہابی تکفیری گروہوں کی حقیقت اور اصلی چہرے کے بارے میں مستدل طور پر لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔

مرکز فقہ ائمہ اطہار(ع) کے مسئول نے مزید کہا کہ وہابی تکفیری گروہ داعش ابتدا میں توحید کا نعرہ لگا کر میدان میں اتر آیا لیکن بعد میں نفاق سے کام لیتے ہوئے توحید کے خلاف اور کفار و مشرکین کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ تکفیری گروہ در اصل کفار اور مشرکین کے غلام اور نوکر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات باعث تعجب ہے کہ ایک مسلمان ایک طرف سے توحید کا نعرہ لگاتا ہے اور دوسری جانب کفار اور مشرکین کی کٹھ پتلی کا کردار ادا کرتا ہے۔

آیۃاللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے مزید کہا کہ یہ قرآن کریم کے فرامین کے خلاف ہے کیونکہ قرآن مسلمانوں کو کفار کی ولایت اور سرپرستی کو قبول کرنے سے منع فرماتا ہے لیکن ہم عملی طور پریہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ وہابیت کے تمام تر مفتی، ان کے پیروکار اور اس سے منسلک مختلف عناصر کو بالواسطہ یا بلاواسطہ کفار کی سرپرستی حاصل ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی انٹرویو خبریں
اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری