پاکستان اور بحرین کے درمیان پہلی بزنس کانفرنس کا انعقاد


پاکستان اور بحرین کے درمیان پہلی بزنس کانفرنس کا انعقاد

پاکستان اور بحرین اپنی پہلی بزنس کانفرنس آج اتوار کو منامہ میں منعقد کررہے ہیں جس میں 400 سے زائد تاجر اور سرکاری حکام شرکت کریں گے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان اور بحرین اپنی پہلی بزنس کانفرنس آج اتوار کو منامہ میں منعقد کررہے ہیں جس میں 400 سے زائد تاجر اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔

یہکانفرنس پاکستانی سفیر جاوید ملک کی کوششوں سے بحرین میں منعقد کی جارہی ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے لئے مواقع تلاش کرنا ہے.

یہ کانفرنس پاکستانی وزیر تجارت اور بحرینی وزیر کامرس کی قیادت میں منعقد ہو رہی ہے۔

یہ پاکستان اور بحرین کے درمیان منعقد کی جانے والی پہلی کاروباری کانفرنس ہے جس میں 400 سے زائد افراد شرکت کریں گے.

آل خلیفہ حکومت کئی سالوں سے بحرین کی آبادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے جو اس ملک میں شیعہ آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ایک سازش ہے۔

آل خلیفہ دیگر ممالک کے شہریوں کو جذب کرکے انہیں بحرینی شہریت دیتی ہے۔

بحرین میں پاکستانی شہریوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بعض امیدوار الیکشن مہم کے دوران اردو بولتے تھے اور انتخابی اجتماعات میں اردو میں خطاب کرتے تھے یا اردو مترجم سے کام لیتے تھے۔

پاکستان کے بحرین میں سابق سفیر محمد الاحد نے کہا ہے کہ 25 سے 30 ہزار پاکستانیوں نے اب تک بحرینی شہریت حاصل کر لی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری