عمران خان نے کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے؟


عمران خان نے کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے؟

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ لیکس پر عدالتی فیصلہ کا انتظار کریں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر بات پر سڑک پر مجمع لگانا چاہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اب انہیں صبر کر کے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی جیل کا منہ بھی نہیں دیکھا، وہ جدوجہد کیا کریں گے۔

وزیراعظم نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2014ء کے دھرنے کے باعث پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔

وزیراعظم نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدلیہ کی آزادی کی تحریک چلائی لیکن عمران خان تو سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔

نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہماری وجہ سے ہی بنی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری