بحرینی عوام کی جانب سے آیت الله شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے


بحرینی عوام کی جانب سے آیت الله شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے

بحرینی عوام کے راہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے نمایندے نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام کی جانب سے آیت الله شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے اور آل خلیفہ حکام کو ان سے تعرض کرنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بحرینی عوام کے راہنما آیت الله شیخ عیسیٰ قاسم کے نمایندے حجت الاسلام شیخ عبدالله الدقاق نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام کی جانب سے آیت الله شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے اور حکام کو ان سے تعرض کرنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل خلیفہ حکومت لوگوں کے لئے آمد و رفت میں بہت سے مسائل پیدا کر رہی ہے۔ اسی طرح سیکیورٹی فورسز دھرنے کے شرکاء کی تصویریں بناکر ان کو گرفتار کرتیں ہیں اور انہیں اذیتیں دیتی ہیں۔

اس جلسے سے جمعیت فرزندان شاہد کے سیکرٹری جنرل حسین اسماعیلی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تکفیریت کو دنیا میں پھیلانے والے ملک سعودی عرب نے بحرین میں آزادی کے لئے کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں سے توجہ ہٹا کر مسئلے کو تبدیل کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیعوں کے خلاف بحرین کی نسل پرست آل خلیفہ حکومت کے اقدامات، جمہوریت کے فقدان، اظہار رائے کی آزادی پر پابندی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے اس ملک میں عوام کی جانب سے عظیم مظاہروں کی ایک بڑی لہر کو مشاہدہ کر رہے ہیں۔

جمعیت فرزندان شاہد کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ خاص طور پر بحرین میں سعودی عرب اور آل خلیفہ حکومت کے جرائم سے متعلق بحرین ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ کی کارکردگی نہایت تکلیف دہ ہے کیونکہ انسانی حقوق اور عالمی امن کے دعویداروں نے سعودیوں کے پیسے کی وجہ سے بحرین، یمن، شام اور عراق میں ان کی تمام جارحیتوں اور جرائم  یہاں تک کہ بچوں اور خواتین کے قتل عام پر پر بھی اپنی آنکھوں کو بند کئے رکھا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری