ایرانی صدر کا پاکستان میں 21 توپوں کی سلامی سے استقبال


ایرانی صدر کا پاکستان میں 21 توپوں کی سلامی سے استقبال

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آمد پر21 توپوں کی سلامی سے استقبال کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد پر21 توپوں کی سلامی سے استقبال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے رواں ماہ 10 فروری کو ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں انقلاب اسلامی کی 38 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونیوالے اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

جوابا ایران کے صدر نے یقین دلایا تھا کہ ان کا ملک کانفرنس میں بھرپور طریقے اور مثبت انداز میں شرکت کرے گا۔

دھیان رہے کہ  ایرانی صدر حسن روحانی کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا، وہ قبل ازیں گزشتہ سال بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری