جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے، جرمن وزیر


جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے، جرمن وزیر

جرمن وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ جرمنی ایران جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کے لئے تمام ترکوششیں جاری رکھے گا۔

جرمنی کے وزیرِ خارجہ نے امریکی اعلان پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ یہ بالکل واضح نہیں کہ امریکی حکام کے ذہن میں معاہدے کے متبادل کے طور پر کیا ہے؟

واضح رہے کہ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ معاہدے پر کاربند رہے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جب تک ایران جوہری معاہدے پر عملدرآمد کررہا ہے، اس پر وہ اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد نہ کی جائیں جو معاہدے سے قبل نافذ تھیں۔

خیال رہے کہ امریکا کا قریب ترین یورپی اتحادی برطانیہ پہلے ہی ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کی حمایت کرچکا ہے۔

یورپی ممالک کی جانب سے جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کی تاکید کے بعد اب امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری