زرداری اور فریال کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے


زرداری اور فریال کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری اور فریال تالپور منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے مطابق اب تک 35 میں سے 23 ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کر لی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے شواہد جمع کر کے جے آئی ٹی کے حوالے کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک 35؍ میں سے 23؍ ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کر لی گئی ہے، ایف آئی اے حکام پاناما طرز پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کرسکتے ہیں۔

جے آئی ٹی آج ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپر کا پوچھ گچھ کیلئے انتظار کرے گی جہاں انہیں طلب کیا گیا ہے اور پھر اہم اجلاس کرے گی، فی الحال مزید مقدمات درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کو تحقیقاتی ٹیم نے شواہد پیش کردیئے، 35؍ ارب روپے میں سے 23؍ ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کر لی گئی، منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم آج اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپر کا تحقیقات کے لیے انتظار کرےگی جہاں انہیں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے پیش ہونے کی صورت میں جے آئی ٹی تحقیقات پر پوچھ گچھ کرے گی اور دونوں کے پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، جے آئی ٹی کا اہم اجلاس بھی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مزید مقدمات کا اندراج فی الحال روک دیا گیا ہے، مقدمات سپریم کورٹ میں 6؍ اگست کی سماعت کے بعد درج کیے جائیں گے، فی الحال مقدمات انہی ملزمان پر درج ہوں گے جن پر پہلا مقدمہ درج ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ اب تک کی تحقیقات میں ایف آئی اے کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے اور ایف آئی اے حکام پاناما طرز پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کرسکتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری