افغانستان کے صوبہ کنڑ میں غیرملکی افواج کا ڈرون حملہ، متعدد ہلاک


افغانستان کے صوبہ کنڑ میں غیرملکی افواج کا ڈرون حملہ، متعدد ہلاک

افغانستان کے صوبے کنڑ میں غیر ملکی فورسز کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد داعشی دہشت گردہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان فورسز کا کہنا ہے کہ  فضائی کارروائی کنڑ کے اضلاع منوگی اور نارنگ میں کی گئی،جس میں غیرملکی ڈرونز کے ذریعے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈرون حملے کے واقعے میں 5 داعشی دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
افغان فورسز نے فضائی کارروائی سے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ننگر ہار کے کئی علاقوں پر داعشی دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری