غلط سمت گاڑی چلانے والے افراد پر10ہزار روپےجرمانہ


غلط سمت گاڑی چلانے والے افراد پر10ہزار روپےجرمانہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں غلط سمت گاڑی چلانے والے 60 افراد کو 10ہزار روپےجرمانہ کے عوض جیل سے رہا کرنے کا حکم

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کی مقامی عدالت نے غلط سمت گاڑی چلانے پر گرفتار 60سے زائد شہریوں کو 10,10ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو مختلف علاقوں سے گرفتار 60سے زائد شہریوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ کراچی کی سڑکوں پر قانون کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ متعدد شہری ہلاک یا زخمی ہوجاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانے والے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری