مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات


مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات

مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور عمران خان نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی،وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیراز ی ، مرکزی سکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی ، اور معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریارزیدی شریک تھے ، ملکی سیاسی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کی ملکی سیاست میں مختلف ایشوز پر اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کی ہے تفتان باڈر پر زائرین کے مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تفتان بارڈ پر ایف آئی اے کی نئی عمارت اور زائرین کی سہولیات دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کرپٹ عناصر کے خلاف موقف عوام کی آواز ہے ، کرپٹ عناصر اور کرپشن کا صدباب کئے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری