وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے


وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی عرب کے دورے پر مشیرتجارت رزاق داؤد اور وفاقی وزیرمراد سعید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، اور وزیراعلیٰ کے پی محمودخان اور وزیر منصوبہ بندی بھی ساتھ جائیں گے۔

وزیراعظم آج رات وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے، وزیراعظم کل اوآئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کاعنوان “مکہ سمٹ” رکھا گیا ہے، اجلاس کے دوران وزیراعظم خطاب کریں گے، اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری