پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز


پاک چین مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

کراچی میں پاک چین مشترکہ بین الاقوامی فضائی مشق شاہین VII کا آغاز ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ترجمان پاک فضائیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہرکراچی میں پاک چین مشترکہ بین الاقوامی فضائی مشق شاہین VII کا آغاز ہوگیا ہے۔

فضائی مشقوں میں شامل چینی فضائیہ (PLAAF) کا دستہ پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل ہے۔

پاک فضائیہ  کےترجمان کا کہنا ہے کہ مشقوں سے فضائی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی افواج دفاع اور سکیورٹی میں بھرپور تعاون کرتی ہیں۔

پاک فضائیہ اپنی فضائی اور زمینی عملے کی آپریشنل تربیت کیلئے با قاعدگی سے اندرون اور بیرونِ ملک دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔

خیال رہے کہ فضائی مشق ’شاہین VII ‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ایئربیس پر منعقد ہونے والی شاہین VI مشقوں میں پاک فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری