اسرائیلی فوج کی اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ


اسرائیلی فوج کی اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض فوج نے اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں بیسیوں طلبا اورطالبات دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بچوں کو ہراساں کرنے کے لئے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کر دی جس کے نتیجے میں درجنوں طلبا اورطالبات دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی طلباء و طالبات پرزہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سکول کے متعدد بچے، اساتذہ اور دیگر شہری بے ہوش ہوگئے۔

بے ہوش ہونے والے افراد کو امدادی اداروں کے کارکنوں کی طرف سے طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں قائم سکولوں میں صہیونی فوج کے دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ طلبا پرحملے انہیں خوف زدہ کرنے اور ان پر رعب ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری