پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، حامد موسوی


پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ 6ستمبر غزوہ بدر یوم فرقان کی ایک جھلک تھی جب پاک افواج اورغیور عوام نے دشمن کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ حکمران ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر داخلہ و خارجہ پالیسی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ ولایت کے اختتام پرمباہلہ اور یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج اورعوام میں دراڑیں ڈالنا سقوط مشرقی پاکستان کی راہیں ہموار کرنا ہے ایسے عوامل اور سازشوں کا تدارک کرنا ہوگا، پاکستان قوم فضائے بدر پیدا کرے لاتعداد ڈیم بھی بنیں گے اور وطن عزیز ناقابل تسخیرہو جائے گا۔
سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ جنگ ستمبر کے دوران قوم کا جذبہ دفاع دیدنی تھا یہ حوصلوں، استقامت، جراتوں کی جنگ تھی جس میں ٹڈی دل دشمن نے بری طرح شکست کھائی دشمنان وطن کسی بھول میں نہ رہیں پاکستانی قوم آج بھی وہی جذبہ رکھتی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری