وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے


وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر آج لاہور پہنچیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب اور اہم وزرا سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی دوپہر دو بجے تک آمد متوقع ہے اور پنجاب کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم کو صوبائی وزرا کی سو روزہ کارکردگی اور جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لاہور آمد سے متعلق متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کواولڈ ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں روانہ کیا جائے گا۔ عمران خان لاہور میں ایک دن گزاریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری